عالمی ماحولیاتی کانفرنس: امریکی صدر نے40 ملکوں کومدعو کرلیا،مگرپاکستان کو دعوت نہ دی

واشنگٹن:عالمی ماحولیاتی کانفرنس: امریکی صدر نے 40 ملکوں کو مدعو کرلیا،مگرپاکستان کو دعوت نہ دی،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت دنیا کے تقریباً 40 رہنماؤں کو اپریل میں مجوزہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ سربراہی کانفرنس 22 اور 23 اپریل کو آن لائن ہوگی۔ امید ہے کہ اس اجلاس سے زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی سے متعلق کاوشوں کو سمت دینے اور ماحول دوست اقدامات میں تیزی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

 

امریکی صدر جوبائیڈن نے جرمن چانسلر، فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم سمیت سعودی عرب، بھارت اور ترکی کے رہنماؤں کو بھی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا ہے۔ تاہم پاکستان کے کسی بھی رہنماء کو اس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف اس حوالے سے پاکستانیوں کی طرف سے ردعمل بھی آنا شروع ہوگیا ہے اوراسے امریکہ کی طرف سے انتقامی رویے سے تعبیر کیا ہے

Comments are closed.