امریکی صدرجوبائیڈن سائیکل سے گرگئے

0
35

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گرگئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سے گرنے کے فوراً بعد ہی امریکی صدر کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر افراد کے ساتھ سائیکلنگ کر رہے تھے۔ امریکی صدر ان دنوں چھٹیاں گزارنے کیلئے ریاست ڈیلاویئر میں موجود ہیں۔

چین، ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک نےسرکاری سطح پر ایسے انتظامات کیے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال کریں۔ چھوٹا، بڑا، بزرگ، جوان ہر شخص سائیکل چلانا پسند کرتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہالینڈ کے وزیر اعظم اپنے بادشاہ سے ملنے سائیکل پر شاہی محل پہنچے۔ ڈنمارک کا بادشاہ اپنے بچوں کو سائیکل پر سکول چھوڑنے جاتا ہے، پاکستان میں جرمنی کے سابق سفیر ماٹن کوبلر پاکستان سے ٹرک ڈیزائن کی سائیکل اپنے ساتھ جرمنی لے کر گئے۔ اس کی ہر گز وجہ یہ نہیں کہ ان کے پاس گاڑی نہیں بلکہ انہوں نے وقت کی ضرورت کی طرف نشان دہی کی ہے۔

اگریورپ کی طرح سائیکل کے استعمال کو پاکستان میں بھی اپنایا جائے تو ہم سب کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی، ہم سب چھوٹی چھوٹی ضرورتوں اور مختصر فاصلوں کا سفر کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سائیکل کا استعمال شروع کریں۔موجودہ حکومت طالب علموں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی طرح سائیکل سکیم متعارف کرائے ، سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دے۔ سرکاری دفاتر کے ملازمین کو حاضری پوری کرنے اور اچھی کارکردگی پر سائیکل کا انعام دیا جائےاور شہروں میں سائیکل ٹریک کا جال بچھایا جائے اور سائیکل پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے۔

میٹرو سٹیشنز پر بھی سائیکلز سٹینڈ ہونا ضروری ہے تا کہ لوگ آسانی سے دو تین کلو میٹر کا سفر سائیکل پر طے کرکے سٹیشن پر اپنی سائیکل سٹینڈ پر لگائیں اور باقی کا سفر بس سے طے کریں۔ توانائی اور پیسے کی بچت، ماحول کی بہتری، صحت مند زندگی اور ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سائیکل کا نظام لانا ہو گا۔ اس سے کئی سماجی، معاشی اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Leave a reply