امریکی صدارتی انتخابات :بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے

0
42

واشنگتن :امریکی صدارتی انتخابات :بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے، اس ریاست کی اہمیت کیا ہے؟

تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو پنسلوانیا میں موجودہ صدر سے زیادہ مقبولیت حاصل ہو گئي ہے۔اس سروے کے نتائج میں کہا گيا ہے کہ ریاست کے آٹھ فیصد رائے دہندگان نے ابھی اپنا آخری فیصلہ نہیں کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ہل کی رپورٹ کے مطابق ہارپر سروے اسٹیشن نے جمعے کے روز شائع ہونے والے اپنے سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے انچاس فیصد ممکنہ رائے دہندگان نے کہا کہ وہ یقینی یا ممکنہ طور پر بائیڈن کو ووٹ ديں گے جبکہ تینتالیس فیصد نے ٹرمپ کے بارے میں یہی بات کہی ہے۔

ریاست پنسلوانیا، سیاسی لحاظ سے امریکا کی سب سے اہم ریاستوں میں سے ایک ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر ڈیموکریٹک یا ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کو کبھی مسلسل کامیابی حاصل نہیں ہوتی بلکہ ایک بار ڈیموکریٹک امیدوار جیتتا ہے تو دوسری بار ری پبلکن امیدوار کو فتح حاصل ہوتی ہے۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ تین نومبر کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریاست پنسلوانیا کا اہم کردار ہوگا۔ پنسلوانیا، مشیگن اور ویسکنسین ان ریاستوں میں سے تھیں جن میں سنہ دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو فتح کا یقین تھا لیکن وہاں ٹرمپ کو فتح حاصل ہوئي تھی۔

Leave a reply