امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ افغانستان پہنچ گئے،امریکی صدرتھینکس گیونگ کے موقع پرامریکی فوجیوں سےملے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا یہ پہلادورہ افغانستان ہے

افغانستان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان معاہدہ کرناچاہتے ہیں،میرے خیال میں افغان طالبان جنگ بندی بھی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد امریکی فوج کی افغانستان میں کمی کی جائیگی،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بگرام ایئربیس پر اترے۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی، امریکی صدر نے افغانستان میں عشائیہ میں بھی شرکت کی،

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر نے تھینکس گیونگ کے موقع پر فلوریڈا سے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا تا ہم اس برس وہ خود افغانستا ن پہنچ گئے

Comments are closed.