کابل:امریکی وزیر خارجہ اچانک افغانستان پہنچ گئے:اشرف غنی بھی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان حکام اور امریکی افواج سے ملاقاتیں بھی کیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کے دورے کے دوران صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور امریکی افواج سے ملاقاتیں کیں۔
US Secretary of State Antony Blinken has met with President Ghani in #Kabul and said: “The withdrawal of our troops from #Afghanistan will not mean the weakening of strategic relations between the two countries,” the Presidential Palace said. pic.twitter.com/k11BvrcZaj
— TOLOnews (@TOLOnews) April 15, 2021
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کا مطلب امریکا افغانستان کے تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے۔بلکہ دورے کا مقصد افغانستان سے امریکا کی وابستگی کا اظہار کرنا ہے، شراکت بدل رہی ہے لیکن شراکت داری پائیدار ہے۔
دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ کےدورے کا اشرف غنی سمیت کسی دوسرے افغان کوعلم نہیں تھا اوریہ سب اچانک امریکی وزیرخارجہ کی افغانستان پہنچنے کی خبرسن کرخود حیران تھے