امریکی سینیٹروں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پرٹرمپ کے بیانات کو مشکوک قرار دیا

0
33

واشنگٹن : امریکی سینیٹروں نے جنرل قاسم سلیمانی کا قتل پرٹرمپ کے بیانات کو مشکوک قرار دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینٹرکرس مرفی نے صدرٹرمپ کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق بیان پرشکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کو اس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینیٹرکرس مرفی نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اس کا تعلق امریکا کودی گئی دھمکیوں سے نہیں تھا۔ٹرمپ انتظامیہ سلیمانی کے قتل کا جوازدینے کی کوشش کررہی ہے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کواس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی، جنرل سلیمانی کے قتل نے خطے میں امریکا کوکمزورکیا ہے۔سینیٹرکرس کے علاوہ بھی چند سینیٹرز نے اسی قسم کا خدشہ ظاہر کیا ہے

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیمانی ایران ہمارے چار سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔امریکی سینیٹرنے ٹرمپ کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت کچھ چھپی چیزوں کا انکشاف کرنے والے ہیں‌

Leave a reply