امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل امریکی حکام کا خاص پیغام لے کرپاکستان پہنچیں گے

پاکستان : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل امریکی حکام کا خاص پیغام لے کرپاکستان پہنچیں گے ،اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اہم شخصیات سے ملاقات کےلیے کل دارالحکومت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ اسلام آباد میں اہم سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ زلمے خلیل زاد مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

ایک ماہ قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ افغان امن عمل میں ہونیے والی پیشرفت انتہائی حوصلہ افزا ہے، فریقین کی جانب سے بین الافغان مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے،ان مذاکرات سے افغانستان میں مستقل،دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔

یاد رہے کہ طالبان اور افغان حکومت باہمی مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں جس کےلیے افغان حکومت کی جانب معاہدے کے تحت سیکڑوں طالبان رہنماوں کو رہائی بھی دی گئی ہے، دونوں فریقین کی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم بیٹھک لگے گی۔

Comments are closed.