مزید دیکھیں

مقبول

ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل ،یوسف رضا گیلانی بری

کراچی: کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق...

پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

امریکہ:کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے کا خطرہ:صورتحال انتہائی خراب

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے دوبارہ حملے کے خطرے کے پیش نظر واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کی حفاظت کے لئے نیشنل گارڈ کے 100 فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر جنگ لايڈ آسٹن نے اس خبر کی تائید کی ہے 6 جنوری 2021 کے واقعہ کی حمایت میں متوقعہ ریلی کے موقع پر کانگریس کی عمارت کی حفاظت کے لئے نیشنل گارڈ کے 100 فوجی تعینات ہونگے۔

پنٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے جوان واشنگٹن ڈی سی کے باہر تعینات ہونگے۔ مقامی و صوبائی سطح پر پولیس کی گنجائش پوری ہونے پر نیشنل گارڈ کی خدمات لی جائیں گی۔

امریکی وزارت دفاع نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کانگریس کی پولیس نے پنٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے موقع پر اپنے اہلکار اسکے اختیار میں دے دے۔ ٹرمپ کے حامی آج ریلی نکالنے والے ہیں۔

کانگریس کے سکورٹی عہدیدار اور لیڈر اس بات کی طرف سے اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ سنیچر کی ریلی 6 جنوری 2021 کے وا‍قعہ کی تکرار کا سبب نہ بنے۔

کانگریس کی پلیس نے پیشرفتہ کیمرے لگائے ہیں تاکہ زیادہ دور تک حالات پر نظر رکھ سکے۔

نومبر 2021 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کے بعد، انکے حامیوں نے کنگریس کے سامنے دھرنا اور پھر کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا، جسکے دوران کم سے کم 6 لوگ مارے گئے تھے۔