بغداد:عراق میں امریکی فوجیوں پرحملہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عراق میں امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستوں میں دھماکے ہوئے ہیں۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ امریکی فوجی گاڑیوں‌کو بھاگتا ہوا دیکھا گیا ہے

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پہلا دھماکہ آج اتوار کی صبح صوبہ ذی قار کے علاقے ناصریہ میں امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں ہوا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا دھماکہ صوبہ ذی قار کے علاقے الصبہ میں ہوا۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی استقامتی گروہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے پارلیمانی بل پر عمل درآمد پرزور دیتے ہیں ۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔دوسری طرف امریکی افواج کے سربراہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگرعراقیوں نے امریکی فوجیوں پرحملے نہ روکے تواس کا سخت جواب دیا جائے گا

Shares: