امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے رابطے کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے رابطہ

0
37

امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے رابطے کے بعد ایک اور اہم شخصیت سے رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے پیدا کی صورت حال پر بات چیت کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خطے میں امریکیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔ اپنی ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’انہوں نے سعودی ولی عہد سے امریکی کارروائی اور خطے میں ایرانی حکومت کی فوجی اشتعال انگیزی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ تحفظات پر بات چیت کی.

قبل ازیں مائیک پومیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گفتگوکی جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس دوران مائیک پومپیپو نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں کردار اداکرنے کی درخواست کی .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ امن واستحکام کے وسیع تر مفاد میں حالیہ پیدا ہونے والے تناؤ کو جتنا ہو سکے کم کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مذاکرات کاراستہ اپنائیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس سے قبل اپنی اپنی مختلف ٹویٹس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران، عراق سمیت پورے خطے میں پراکسی وار میں ملوث ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی پراکسی وار کے مرکزی کردار تھے، ہم نے ایران کو بتا دیا کہ مزید امریکیوں کا قتل برداشت نہیں کریں گے۔

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

Leave a reply