امریکا میں آج صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں ، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس آمنے سامنے ہیں، ایسے میں ان دونوں میں سے جو بھی منتخب ہوا اس سے پاکستان کی داخلی سیاست پر کیا اثرات پڑیں گے
امریکی انتخابات دنیا بھر میں بڑی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، خاص طور پر ان ممالک کے لئے جن کی امریکہ کے ساتھ اقتصادی، سیاسی، اور فوجی تعلقات ہیں۔ پاکستان کے لئے بھی یہ انتخابات اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات تاریخ کے مختلف ادوار میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں۔اس ضمن میں نجی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن امیدوار ہیں اور روایتی طور پر ریپبلکن پارٹی کا پاکستان کے بارے میں رویہ معاندانہ رہا ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ریبلکن کے دور اقتدار میں ہی امریکہ نے پاکستان کو سب سے زیادہ امداد دی،یہ امداد سوویت یونین کے خلاف جنگ اور بعد ازاں سابق آرمی چیف جنرل ر پرویز مشرف کی حکومت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملی تھی،
ڈیموکریٹک کے اقتدار کے دوران پاکستان پر پابندیاں لگائی گئیں ساتھ ہی ڈیموکریٹک پاکستان میں جمہوریت اور شخصی آزادیوں کے حامی رہے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں امریکہ میںڈیموکریٹک صدر کا اس وقت کے زیرحراست پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا ایک مثال ہے۔
اب 2024 میں حالات الگ ہیں ، امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ،ایک مقبول ترین رہنما اور دوسری طرف خاتون کملا ہیرس ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ جیتے تو پاکستان کے ساتھ امریکا بدستور لا تعلقی یا عدم توجہی کا رویہ اپنائے رکھے گا تاہم کملا ہیرس کی جیت کی صورت میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور شخصی آزادیوں کے بارے میں سختی آنے کی توقع ہے۔پاک امریکا تعلقات اہم ہیں،اس میں اتار چڑھاؤ بھی آتا رہتا ہے ،دنیا میںجتنے بھی مسائل ہوئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں جنگ کے وقت امریکہ نے پاکستان کی مدد کی ،
پاکستان ہمیشہ سے امریکی سیاست کے اہم کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات کی تبدیلیوں کو بڑی قریب سے دیکھتا آیا ہے۔ امریکی صدر کا انتخاب نہ صرف امریکہ کی داخلی سیاست کو متاثر کرتا ہے، بلکہ اس کے عالمی تعلقات اور پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات بھی اس پر اثر انداز ہوتے ہیں۔افغانستان کا مسئلہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ہمیشہ ایک اہم سنگ میل رہا ہے۔ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد امریکہ کی خارجہ پالیسی نے ایک نیا رخ اختیار کیا۔ اس وقت پاکستان کی حکومت نے امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن کے قیام کے لئے کئی اہم اقدامات کئے۔جو بائیڈن کی حکومت نے پاکستان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک نے افغانستان سے متعلق اپنے مشترکہ مفادات کے بارے میں بات چیت کی۔ امریکہ نے پاکستان کو ایک کلیدی پارٹنر کے طور پر دیکھنا شروع کیا، خصوصاً جب بات افغانستان میں امن قائم کرنے کی ہوئی۔
پاکستان کے لئے امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت یہ ہے کہ یہ تعلقات اقتصادی فوائد کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بھی مستحکم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی کافی وسیع ہیں اور امریکہ پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، لیکن ان تعلقات کی بنیاد ہمیشہ مشترکہ مفادات اور عالمی امن کے لئے تعاون پر رہی ہے۔
ٹرمپ یا کملا؟ کون جیتے گا، پنڈتوں کی حیران کن پیشگوئی
غزہ جنگ کا خاتمہ کروں گی،کملاہیرس کی عرب امریکیوں کی حمایت کی کوشش
ٹرمپ کی معیشت کے حوالے سے ہیرس پر تنقید
ٹرمپ الیکشن سے پہلے کا آخری دن کہاں گزاریں گے؟
انتخابی مہم میں ٹرمپ کے جھوٹ،ہارتے ہیں تونتائج چیلنج کرنیکی تیاری
امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟
امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے لیے پیسہ کہاں سے آتا
امریکی انتخابات،دونوں جماعتوں کا کچھ نشستوں کے لیے سخت مقابلہ
امریکی صدارتی انتخابات،ٹرمپ بمقابلہ ہیرس،الٹی گنتی شروع
کیا ٹرمپ 2016 کی فتح کو دوبارہ حاصل کر سکیں گے؟
مارے جانے والے گلہری نے جعلی ٹرمپ پوسٹ کے بعد انتخابات میں حیران کن بحث پیدا کر دی
امریکی صدارتی انتخابات: ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، کروڑوں ووٹ کاسٹ
ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے