امریکہ انتخابات منعقد کرانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا

0
35
Matthew Miller

امریکا نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے منعقد انتخابات کا مشاہدہ کریں گے جبکہ محکمہ خارجہ میں پاکستان ڈیسک سے منسلک پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض کی قسط کا معاہدہ طے پانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کا انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم پاکستان کی سیاست کے بارے میں پاکستانی عوام کو اپنے قوانین اور آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری پارٹی پر یا کسی ایک امیدوار کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔ الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ وہ ان اصولوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان میں منعقد ہونے والے انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔

پاکستان کی معیشت پر بات کرتے ہوئے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نے مزید بتایا کہ 2022 میں امریکی کمپنیوں پاکستان میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری لگ بھگ 250 ملین ڈالر کے برابر رہی۔ گزشتہ دو عشروں میں امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی۔ یہ غلط تاثر ہے کہ امریکا پاکستان کو بھول گیا ہے۔پاکستان اور امریکا میں 2022ء میں باہمی تجارت کا حجم نو ارب ڈالر رہا ہے جبکہ امریکا نے گزشتہ برس چھ ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا درآمد کیں۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ آئی ایم ایف اور پاکستان اسٹینڈ بائے معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ”میکرو اکنامک“ اصلاحات پر کام کرے جو پائیدار معاشی بحالی کا باعث بنیں۔ بلوچستان اور پشاور میں سکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حملوں پر افسوس ہے، پاکستان کو بیشتر ملکوں کے مقابلے میں دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس لیے امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اتحادی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات اور کالعدم ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کی وجہ سے پاکستان کو در پیش خطرات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Leave a reply