امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری میں کیا چیز حائل ہو سکتی ہے ، امریکی اخبار کی رپورٹ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : امریکہ کی نئی انتظامیہ جو بائیڈن نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہے لیکن ان تعلقات میں‌ محمد بن سلمان ایک رکاوٹ ہیں. امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اور سعودی حکومت کے درمیاں سعودی شہزادے کی حوالگی کا مطالبہ ہے جسے محمد بن سلمان ٹورانٹو سے واپس سعودی عرب بلانا چاہتا ہے .

محمد بن سلمان ، جسے ایم بی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے ، سابق انٹلیجنس اہلکار سعد الجبری کو ٹورانٹو سے سلطنت واپس آنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اس کے دو بچے ، عمر اور سارہ الجبری ، 22 ، اور 20 ، کو گزشتہ مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سعد الجبری کا سب سے بڑا بیٹا خالد ، جو اپنے والد کے ساتھ جلاوطنی میں رہتا ہے ، ایک امراض قلب کا ماہر ہے ، اس نے کہا کہ انہیں سابق اہلکار کی وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لئے "سیاسی مغویوں” کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار کے صحافی ڈیوڈ اگناٹیئس نے کہا کہ نئی انتظامیہ میں تبدیلی کے ساتھ ہی یعنی بائیڈن حکومت کے آتے ہی خالد الجبری نے مجھے ایک ای میل میں دلائل دیتے ہوئے کہا ، ایم بی ایس کے اثر و رسوخ کو ختم کرتے ہوئے ، اس کی بہن بھائیوں کی ’آزادی“ کو حاصل کرنا امریکہ کا سب سے درست اور اہم امتحان ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایم بی ایس کے لئے بھرپور حمایت کے باوجود ، محکمہ خارجہ نے اگست میں کہا تھا کہ الجبری کے بچوں پر دباؤ ڈالنا ‘ناقابل قبول ہے’ اور الجبری خاندان کے فراہم کردہ ایک خط کے مطابق ، انھوں نے فوری رہائی پر زور دیا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الجبری کے خلاف کسی بھی سعودی الزام کو "مکمل شفافیت کے ساتھ قائم قانونی چینلز کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔”

اب یہ حساس معاملہ بائیڈن انتظامیہ کے سامنے آچکا ہے ، جو سعودی عرب کے ساتھ امریکی سلامتی کی شراکت داری برقرار رکھنا چاہتی ہے
محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے مجھے اتوار کو بتایا ، "محکمہ خارجہ سعودی حکام پر یہ واضح کرتا رہے گا کہ الجبری کے خاندان پر کسی بھی طرح کا مقدمہ چلنا ناقابل قبول ہے۔” “اسی طرح ، ہمیں ان حالات سے تشویش لاحق ہے جس کی وجہ سے [سعد الجبری کینیڈا میں جلاوطن ہونے پر مجبور ہوئے ۔ ہم ان تحفظات کو سینئر سعودی عہدیداروں کے ساتھ اٹھاتے رہیں گے

Shares: