امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

امریکی انتخابات، حتمی نتائج سے قبل ہی ہنگامے، جلاؤ گھیراؤ، گرفتاریاں شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،جو بائیڈن فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں

تاہم کئی علاقوں میں ووٹوں کو کاؤنٹ کرنا روکا گیا ہے جس کی وجہ سے امریکی سڑکوں پر آ گئے اور ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا، امریکی شہریوں نے نعرے بازی بھی کی

ماریکوپا کو الیکشن ڈپارٹمنٹ کے باہر شہریوں کا ہجوم جمع ہوا، وہ ووٹوں کی گنتی کے مرکز کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ، جن میں بہ سارے بزرگ بھی شامل تھے،اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہیں عمارت میں داخل ہونے سے روکا

دوسری جانب امریکہ میں سیاہ فام بھی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا، انہو ں نے ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آج جارج فلائیڈ کو انصاف دلانا ہے جو پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا، پولیس نے سیاہ فام مظاہرین کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوئے تا ہم پولیس نے بسیں لا کر کھڑی کر دی تھیں ،

متعدد ریاستوں میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گنتی ہونی چاہئے،نیو یارک سٹی میں ، پولیس نے اطلاع دی کہ ایک گروہ نے پر امن احتجاج کیا تا ہم کچھ شرپسند آئے جس کے بعد 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، انہوں نے ہنگامہ آرایہ شروع کر دی تھی ، نیو یارک پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے انڈے پھینکے، آگ جلائی اور کچرا پھینکا، پرامن احتجاج کرنے والوں کو کچھ نہیں کہا جا رہا لیکن ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی انتخابات نتائج، ٹرمپ کی پہلی باربرتری،جوبائیڈن پھر آگے نکل گئے

کامیابی کا جشن منانے کی تیاری کررہے ہیں،ٹرمپ

امریکہ میں نئے صدر کے انتخابات کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو انتخابات میں جیت کے لیے 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوارجو بائیڈن کے اب تک 264 اوررپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے 214 ووٹ ہیں۔ امریکی ریاست نیواڈا کے 6 ووٹ بائیڈن کو صدر بناسکتے ہیں۔ جہاں ڈیموکریٹک امیدوار588,252 ووٹ سے آگے ہیں اور 75 فیصد گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

شکست خوردہ ٹرمپ نے ایسا قدم اٹھا لیا جس کی کسی کو توقع نہ تھی

Comments are closed.