مزید دیکھیں

مقبول

اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے...

پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی...

صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر...

چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ، جسٹس منصور علی شاہ کے تعینات کردہ افسران واپس

چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ...

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

امریکی الیکشن مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ری پبلکن کو شکست دے کر کامیاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار مسلمان خاتون الہان عمرعبداللہ ریاست منی سوٹا سے ایک بار پھر کامیاب ہوگئی ہیں۔

سال 2018 میں ہونے والے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 72 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار نے صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ امریکی کے صدارتی انتخابات2020 میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 2 لاکھ51 ہزار820 ووٹ حاصل کیے جو ڈالے گئے ووٹوں کا64.6 فیصد بنتا ہے۔

الہان عمر کے حریف اور رپبلکن پارٹی کے امیدوار جونسن نے1 لاکھ907 ووٹ حاصل کیے جو کہ25.9 فیصد ہیں۔

الہان عمرکے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے ، الہان کے خاندان نے 1997 میں منی سوٹا میں رہائش اختیار کی، جہاں صومالی افراد کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران الہان عمر کو امریکہ میں کئی بار امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن الہان عمر صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور مسلم مخالف بیانات کی سخت مخالف ہیں۔

ڈیمو کریٹ امیدوار راشدہ طلائب اور الہان عمر سے قبل کوئی مسلم خاتون کبھی کانگریس سے منتخب نہیں ہوئی تھی۔ ان دونوں خواتین نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات2018 میں پہلی بار کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

امریکی انتخابات، نتائج آنا شروع، امریکہ میں بھی تبدیلی نظر آنے لگی

ٹرمپ بمقابلہ جوبائیڈن ، امریکی الیکشن میں کس کا پلڑابھاری ، حیران کن نتائج آنا

امریکی انتخابات، جوبائیڈن نے نتائج مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میرے لیے صدارتی الیکشن ہارنا آسان نہیں، آج ایک شاندار رات ہوگی لیکن سیاست میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ٹیکساس، فلوریڈا، ایری زونا میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، جیت آسان اور ہار بہت مشکل ہوتی ہے، انتخابی نتائج کا اعلان جلد ہونا چاہیے، ارلی ووٹنگ امریکا کے لیے خطرناک ہے، جیت یا ہار کی تقریر ابھی تیار نہیں، پورے ملک سے بہت اچھے نتائج آ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan