عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد بہت سارے لوگ خصوصی طور پر شوبز انڈسٹری کے لوگ کافی پریشان اور افسردہ ہیں۔ہر کوئی ان کی اچانک موت اور موت سے قبل ان کے ساتھ جو ہوا اس پہ بہت ہی دکھی ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد کہا ہے کہ مجھے بہت دکھ ہے عامر لیاقت کی موت کا سن کر۔ میں خود سے شرمندہ ہوں بلکہ ہم سب خود سے شرمندہ ہیں اور یہ شرمندگی ہمیں سال ہا سال ستائے گی۔ جب ان کے ساتھ غلط ہو رہا تھا تو مجھے انکے حق میں بولنا چاہیے تھا۔ جنہوں نے بھی ان کی وڈیوز شئیر کیں ان کا مذاق بنایا ان سب کے ہاتھ پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا خون ہے، وہ ذلت کی ہر حد کو محسوس کرتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کئے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے آخری دنوں میں کسی سے نہیں مل رہے تھے نہ بات کررہے تھے وہ بہت پریشان تھے اور اسی پریشانی اور ڈپریشن کی حالت میں وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔،عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز ریلیز کیں جن کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے کیونکہ ان کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا تھا اسی لئے انہوں نے خود کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا .







