مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

اشنا شاہ کی ایک ہفتہ بھی نہ رہ سکیں اور سوشل میڈیا پر واپس آگئیں

اداکار اشناشاہ جو گزشتہ دنوں کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنی رہیں، ان کی شادی کی وڈیوز اور تصاویر پر اس قدر تنقید کی گئی کہ انہوں نے انسٹاگرام کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا. انہوں نے ایک لمبی چوڑی پوسٹ لگا کر لکھا کہ میں اپنی نئی زندگی کو یادگار بنانا چاہتی ہوں اسلئے میں سوشل میڈیا پر رہ کر ڈپریشن نہیں لینا چاہتی یہ کہہ کر وہ سوشل میڈیا چھوڑنے کااعلان کر گئیں لیکن ایک ہی ہفتے کے بعد وہ پھر سے اپناانسٹاگرام اکائونٹ پر واپس آگئی ہیں انہوں نے انسٹاگرام کو دوبارہ ایکٹیویٹ کرکے لکھا کہ قوی خان بہت اچھے اداکار اور انسان تھے ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت زیادہ یادگار رہا ہے. میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے قوی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا . انہوں نے اس پوسٹ کے بعد

اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کیں اور برطانوی بینڈ جس نے اشنا کی شادی میں پرفارم کیا اسکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری زندگی کے اہم موقع کو اپنی پرفارمنس سے یادگار بنایا. اشنا شاہ نے انسٹاگرام سٹوریز میں اپنے شوہر حمزہ کے اپنی تصاویر اور وڈیوز بھی شئیر کیں.