معروف اداکارہ اشنا شاہ نے حال ہی میں مومن ثاقب کے پروگرام حد کردی میں شرکت کی ہے اس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ہی ملا تھا ، لیکن اس کے بعد میں نے بہت محنت کی اور جتنا بھی کام ملا وہ میری اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے ملا . مجھے چونکہ کام کرنے کےلئے کینڈا سے بلوایا گیا تھا لہذا میں نے وہ آفر قبول کی کینڈا سے پاکستان آ گئی ، جب یہاں کام کررہی تھی اسی دوران ایک اور ڈرامے کی آفر آ گئی اس کے بعد سوچاکہ کینڈا واپس نہیں جانا اور بس یہیں کی ہو کر رہ گئی .
”انہوں نے اس پروگرام میں ایک اور انکشاف یہ بھی کیا کہ میرے شوہر حمزہ سے میری پہلی ملاقات بالی وڈکے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کروائی تھی ”، ہم دونوں کی بات فون پر پہلی بار ہوئی تھی اس کے بعد دوستی محبت میں تبدیل ہوئی ملے ایک دوسرے کو دیکھا تو دیکھتے ہی پسند کر لیا اور شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر دراز قد ہیں بہت ہینڈسم ہیں لہذا ان کو دیکھا تو دیکھتی ہی رہ گئی ، میرے شوہر نے میری والدہ سے بات کی اور ہم دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا. ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں.