اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

کہانی خواتین پرمبنی ہے

گرین انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری کردیا ہے۔ سفینہ ڈی الہٰی کی مقبول ترین کتاب "Eye on the Prize” سے اخذ کئے گئے اس شو کو محسن علی نے تحریر کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے دی ہیں۔ دوڑ’ کی کہانی خواتین پرمبنی ہے جو عورت کی ناقابل تسخیر اندرونی شخصیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے مرکزی کرداروں میں باکمال فنکارہ اشناشاہ کو آپ شیزرے کے کردار میں دیکھیں گے، جو قوت، لچک اور خود مختاری کا مجسمہ ہے۔

اشنا شاہ اپنی بولڈ پرفارمنس اور بے باک فطرت کی بناء پر پہچانی جاتی ہیں اور اسی لحاظ سے شیزرے کی کئی پہلورکھنے والی شخصیت کی عکاسی کرنے کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔ان کے ساتھ اس کھیل میں ”ژالے سرحدی بطور مناہل، آمنہ الیاس بطور حنا اور نورین گلوانی بطور لیلیٰ شامل ہیں”۔ یہ تینوں اداکارائیں اپنے متعلقہ کرداروں میں نمایاں طور پرمنفر د نظر آتی ہیں۔اشنا شاہ شادی کے بعد پہلی بار کسی ڈرامے میں‌نظر آرہی ہیںشائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں دوسری طرف اشنا شاہ کا بھی کہنا ہےکہ مجھے امید ہے کہ شائقین مجھے اس ڈرامے میں ضرور پسند کریں گے.

میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

Comments are closed.