اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کراچی میں انجام پا گئی انہوں نے معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں منگنی کی تھی، اس کے بعد ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں. اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں ہمایوں سعید ، شہزاد شیخ ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، وجاہت رئوف ، شازیہ وجاہت ، سجل علی ، جویریا عباسی ، ثمینہ احمد ، سونیا حسین ، زارا نور عباس ، اسد صدیقی و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات چند دن جاری رہیں جس میں ان کے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز نے شرکت کی. اشنا شاہ لال رنگ کے جوڑے میں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین
دونوں نے محبت کی شادی کی ہے اور دونوں نے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر فورا ہی شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں شادی پر خاصے خوبصورت لگ رہے تھے، اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں جوڑے کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. اشنا شاہ اور حمزہ امین کے فالورز ان کو مبارکباد کے پیغامات سوشل میڈیا پر بھیج رہے ہیں اور ان دونوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں.