اداکارہ اشنا شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں، وہ اکثر اپنی پوسٹوں پر کمنٹس کرنے والوں کو سنا دیتی ہیں کھری کھری کھری ، ایسا حال ہی میںاس وقت ہوا جب ٹوئٹر پر حسن ہے سہانا‘ کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈراموں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری منفرد کہانیوں کے حوالے سے کتنی محدود ہے، جب تک پاکستانی ڈراموں میں نئی کہانیاں متعارف نہیں کروائی جاتیں تب تک میں پاکستانی ڈرامے نہیں دیکھوں گی۔اشنا شاہ اس پر بھڑک اٹھیں اور اسکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اندازہ ہے کہ ہم کتنی مشکلات میں کام کرتے ہیں اور ہماے پاس بجٹ کتنا محدود ہوتا ہے. پروڈکشن اور پیمرا کی اجارہ داری ہے،
پروڈیوسرز روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کہانیوں پر پیسہ خرچ کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے کیونکہ جب کبھی وہ کسی ایسے پراجیکٹس پر پیسے لگاتے ہیں جو روایت سے ہٹ کر ہوتے ہیں تو ناظرین اسے دیکھتے ہی نہیں یا پھر وہ پابندی کی نظر ہو جاتے ہیں۔اشنا شاہ نے کہا کہ روٹین سے ہٹ کر ہونے والے کام کو پذیرائی جب شائقین خود نہیں دیتے تو ہم سے کیا گلہ.








