ادکاارہ اشنا شاہ جنہوں نے وقت کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں ڈرامہ سیریل لشکارہ میںان کی اداکاری نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے. اشنا شاہ نے فلموں میں آئٹم سانگ بھی کئے. اداکارہ منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کرتی ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جن کے لوگ پہلے سے ہی اس فیلڈ میں موجود ہیں لیکن میں نے ان کے ناموں کا، ان کے مقام و مرتبے کا سہارا نہیں لیا. مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے نام کو کیش نہیںکروایا. میں نے جب اس فیلڈ میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ مکمل طور پر میری چوائس تھے اور میں نے اس حوالے سے جدوجہد کی. میرے آڈیشنز ہوئے فیل بھی ہوئی پاس بھی ہوئی لیکن آخر کار مجھے آڈیشنز کی بنیاد پر ہی کام ملا.میں نے کام حاصل کرنے کے لئے کسی سے بھی سفارش
نہیںکروائی. اشنا شاہ نے کہا کہ شوبز ہو یا کوئی بھی فیلڈ اس میں لاکھ آپکے جاننے والے ہوں یا قریبی رشتہ دار ہوں لیکن آپ کو کا م آٔپ کی قابلیت پر ہی ملتا ہے.سفارش ویسے بھی ایک بار کام آتی ہے شاید پہلا موقع مل جاتا ہے لیکن اس موقع کے بعد آپ کی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر ہی کوئی آپکو کام دیتا ہے کوئی بھی ایسے انسان پر رسک نہیں لے سکتا جسکو کام نہیں آتا چاہے وہ کتنی ہی بڑی شخصیت کا قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو. یادرہے کہ اشنا شاہ سینئر اداکارہ ارسہ غزل کی سوتیلی بہن ہیں.