ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی اداکاری کی بجائے اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ مشہور رہتی ہیں. لیکن ان کو بھی اب ان کے سپنوں کا راجہ مل گیا ہے. جی ہاں اشنا شاہ کسی کی محبت میں گرفتار ہو گئیںہیں. انہوں نے منگنی کر لی ہے ان کا کہنا ہے کہ منڈا سوہنا وی اےتے چنگا وی اے بسمہ اللہ کرئیے. لہذا انہوں حمزہ امین نامی لڑکے سے منگنی کر لی ہے . اشنا شاہ نے اپنے منگنی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کو حمزہ جیسا لڑکا ملا ہے . اس سے زیادہ اشنا شاہ نے اپنے منگیتر کے حوالے سے کوئی معلومات شئیر
نہیں ہیں. یاد رہے کہ اشنا شاہ کے حوالے سے حال ہی میں ایک جعلی وڈیو بنا کر یوٹیوب پر شئیر کی گئی جس میں ظاہر کیا گیا کہ اشنا شاہ نے اداکار فیروز خان کے خلاف باتیں کی ہیں. اشنا شاہ نے جب ایسی وڈیو دیکھی تو انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس یوٹیوب چینل کو رپورٹ کریں جس نے ان کی جعلی وڈیو بنا کر شئیر کی اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے. اس جعلی وڈیو کو پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں.