وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فروری کے آخر میں جب حکومت سازی ہورہی تھی تو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات ہوئے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جو مطالبات آئے ان میں جوڈیشل ریفارمز شامل تھے، جوڈیشل ریفارمز میاں نواز شریف کی بھی خواہش تھی، وزیر اعظم پاکستان نے جوڈیشل ریفارمز کیلئے ایک کمیٹی بنائی،اٹھارویں ترمیم میں آئینی عدالت کی تشکیل نہیں کی جاسکی تھی،آج جو جوڈیشل پیکج کا ڈرافٹ گردش کرہا ہے اسکی کوئی حیثیت نہیں، جب تک کسی ڈرافٹ کی کابینہ منظوری نہیں دیتی تو تب تک بل پیش نہیں ہوتا، جب بل کا ڈرافٹ فلور آف دا ہاؤس پیش نہیں ہوتا نہیں کہا جاسکتا کہ بل آگیا ہے، عدالتی اصلاحات ن لیگ کے منشور کا حصہ ہیں، جب حکومت بنی میں مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھا، میاں نواز شریف کی یہ خواہش تھی کہ عام لوگوں تک انصاف کی رسائی کے لیے جامع پیکج لایا جائے ،آئینی عدالت کا قیام آج سے نہیں 18 سال سے زیر بحث ہے، آئینی عدالت کیا ہے؟ آئینی عدالت ایک آزاد عدالت ہے جو آئینی دائرہ کار کا استعمال کرے،میثاق جمہوریت سے پہلے محترمہ عاصمہ جہانگیر نے آئینی عدالت کا آئیڈیا دیا تھا اور اس میں 9 ججز کام کریں گے جس میں تمام ہائیکورٹس کی نمائندگی ہو گی،کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ ہے اور سویلین کے حقوق کے حوالے سے ترامیم لانے جا رہے ہیں، جی بلکل شروع میں یہ تھا،اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت نے کہا کہ نظام انصاف کی کمزوری کی وجہ سے آج تک کسی دہشتگرد کو انسداد دہشتگردی عدالت سے سزا نہیں ہوئی، وہاں بینظیر بھٹو شہید کا قتل کیس بھی سامنے آیا،ٹرائل کورٹ سے خبر آئی سہولت کار بری اور پولیس اہلکاروں کو سزا ہو گئی،وہاں یہ بات بھی ہوئی راہ حق کے نغموں پر آنسو بہانے سے ہمارے زخم نہیں بھریں گے،وہاں کہا گیا کہ ہمیں تب سکون ملے گا جب ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سزا ہو گی،یہ سخت گفتگو تھی مگر ہم نے کہا اسے سول سائیڈ پر دیکھیں گے،مولانا فضل الرحمان سمیت کچھ لوگوں نے کہا یہ تجویز ڈراپ کی جائے
ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار
وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات
5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا
فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا
وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم
ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں








