وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام ہے کہ ریڈیو ابلاغ عامہ کا بہترین اور موثر ذریعہ ہے۔الیکٹرانک و سوشل میڈیا کی تیزی سے ترقی کے باوجود ریڈیو کی اہمیت اب بھی مسلمہ ہے۔بلاشبہ ریڈیو مستند انفارمیشن کا اہم ترین ذریعہ ہے۔وقت کے ساتھ ریڈیو میں بھی جدت آئی ہے۔ زمانہ جنگ ہو یا امن، ریڈیو پاکستان نے ہر دور میں نہایت احسن انداز میں ذمہ داری نبھائی۔ ریڈیو پاکستان نے زمانہ جنگ میں اپنے سامعین کو ہر پل کی خبر سے باخبر رکھا۔ 1965 اور 1971 کی جنگ کے دوران ریڈیو پاکستان کا کردار نہایت اہم رہا۔ میرے اپنے علاقے میں جب بجلی کی سہولت نہیں تھی، میں ریڈیو کی نشریات سے مستفید ہوتا رہا ہوں۔ ریڈیو پاکستان سے جاری ہاکی اور کرکٹ میچوں کی کمنٹری نے کھیلوں کے شائقین تک ہر لمحے کی صورتحال پہنچائی۔ ریڈیو سے جاری ہونے والے پروگرامز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دلچسپی کے حامل ہیں۔ شعبہ زراعت، صحت، کھیل الغرض تمام شعبوں سے متعلق ریڈیو اپنے سامعین کی آج بھی رہنمائی کر رہا ہے۔پولیو مہم ہو، ڈینگی کے خلاف جنگ ہو یا کوویڈ19 سے آگاہی مہم، ریڈیو پاکستان نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ ریڈیو پاکستان کا مثالی کردار آج بھی قابل ستائش ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوام تک حکومتی اقدامات اور مختلف پروگرامز سے آگاہی کیلئے آج بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
مزید دیکھیں
مقبول
کراچی میں جے یو آئی رہنما قتل، مقدمہ درج
کراچی کے علاقے خیرآباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے...
منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس و چوری کی موٹر سائیکل گرفتار
قصور
منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس اور چوری کی...
شام : 23 وزراء پر مشتمل نئی حکومت کا اعلان
دمشق:شام کے صدر احمد الشرع نے عبوری حکومت کا...
قلات اور کلر کہار میں بس حادثات، 11 جاں بحق، درجنوں زخمی
بلوچستان کے ضلع قلات اور موٹروے ایم ٹو کلر...
نومئی کےتین مقدمے،یاسمین راشد کی ضمانت خارج
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ...
عثمان بزدار کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اہم پیغام۔
