مبارک ہواے شاہینوں میچ جیتنے پر:عثمان بزدار
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا جذبہ اور ٹیم ورک قابل تعریف رہا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، پاکستانی کھلاڑیوں نے اسی عزم کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔وزیراعلیٰنے کہا کہ افغانستان کو شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا ک شاہین آفریدی نے آ ج بھی بہترین باؤلنگ کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے. قوم کھلاڑیوں سے آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس کی توقع رکھتی ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی.