وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ بھی چھا گئے : عثمان بزداراور پوری کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

0
35

لاہور: وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ بھی چھا گئے : عثمان بزداراور پوری کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پوری پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں، پنجاب میں کرفیویالاک ڈاؤن نہیں ہے،غریب آدمی کی خاطر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا،صوبے بھر میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے،جزوی لاک ڈاؤن سے اچھا رسپانس مل رہا ہے،انشاءاللہ آگے حالات بہتر ہی ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی اسکولوں کی فیسیں کم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کو 11ارب روپے کی منظوری دی گئی، وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنےکی تجویزدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اے کو 2ارب روپے ریلیز کیے گئے ،صوبےمیں 10ہزار ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کیےجائیں گے، نئی بھرتیوں میں ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، بلوچستان کو ایک ارب روپے امداد دینے کی توثیق کی گئی جبکہ بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کےلیےملتوی کر رہے ہیں،دوسری جانب تمام مساجدکے لیےایس اوپی بھی جاری کردیئے ہیں۔

Leave a reply