لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس-اطلاعات کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی –
اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰعثمان بزدار کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں –
اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی- شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے-اجلاس میں مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا-