لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج میو ہسپتال سرجیکل ٹاورمیں زخمی ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ نے معالجین سے ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق ان دنوں بیمار ہیں اور لاہور کے سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں. ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق جنوبی پنجاب کے اس دور دارز ضلع میں عوام الناس کی خدمت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بڑے معروف جانے جاتے ہیں.وزیراعلیٰ نے اس موقع پرسرجیکل وارڈکے دیگر مریضوں کی مزاج پرسی بھی کی۔








