عثمان بزدارسے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

0
42

باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اوردیگراہم معاملات پر تفصیلی بات چیت. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے بارے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو آگاہ کیا. چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بلوچستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی. چیئرمین سینٹ نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے بھرپورتعاون پروزیراعلیٰ عثمان بزدار اورپنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا.

دورہ بلوچستان میں جو محبت ملی،کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ بلوچستان کے گورنر،وزیراعلیٰ،وزراء اورعمائدین سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے لوگ محبت کی لڑی میں پروئے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ترقی کے سفر میں بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ پنجاب حکومت نے تربت میں ہسپتال اورتفتان میں کمیونٹی سینٹر کے قیام کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز بلوچستان حکومت کو دیئے ہیں۔ ہم سب کے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔ بلوچستان میں بسنے والے بہن بھائیوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ عثمان بزدار.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب اوربلوچستان کو محبت کی ایک ہی لڑی میں پرودیاہے. بلوچستان کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے اقدامات ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے، چیئرمین سینٹ

Leave a reply