وزیراعلیٰ پنجاب کی میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیرسے ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے، پنجاب حکومت مشکل وقت میں آپ کےساتھ ہے، زلزلہ زدگان کی مدد میرا فرض بھی ہےاورذمہ داری بھی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہم ہر وقت حاضرہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ زلزلہ کے فوری بعد پنجاب سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں، سردار عثمان بزدار قبل ازیں جہلم گئے اور وہاں بلائے گئے اجلاس میں تمام تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر انہوں نے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایات جاری کیں اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے کہا گیا،

Shares: