عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کا اعلان کیا ہے

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچایا اس بار بھی عمران خان دھرنے سے ملک کو نقصان پہنچائیں گے عمران خان نے جب ماضی میں دھرنا دیا تو چینی وفد پاکستان نہیں آیا،عمران خان کا لانگ مارچ فرح کو بچانے کے لیے ہے عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا،عمران خان حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامناہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے عوام کوریلیف دینا ہی مقصد ہےہم سبسڈیز کو ایک سے ڈیڑھ ماہ تک لے کر چلے ہیں آئی ایم ایف کے آخری مرحلے کے لیے دوحہ جارہا ہوں،عمران خان ہمیشہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں ،6فیصد گروتھ جو دکھائی گئی اس کی بنا پر آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ معیشت سلو کرو،20ہزارارب روپے قرض تاریخ کا سب سے زیادہ ہے اسد عمر نے جو ڈیفسٹ لیا وہ 52 سال کی تاریخ کا ریکارڈ ہے،پی ٹی آئی والوں نے کچھ معاہدے غلط کیے اور کچھ آگے نہیں بڑھائے،ملک میں جو بات نہیں ہورہی وہ دوحہ میں کرنا پڑ رہی ہے اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھانے کا امکان ہے ،آج ہم یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا گھی سستا دے رہے ہیں،

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی میں بلین ٹری نہیں، راولپنڈی کی الائنمنٹ کیوں چینج ہوئی، آئی ایم ایف سے 2دن میں معاہدہ کرکے آئیں گے آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوں ہے، عمران خان نے سب کیا ،راولپنڈی کے رنگ روڈ کا پلان کیوں چینج کر دیا،شوکت ترین معاہدہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی جو نہیں کر رہے، عمران خان نے فرح گوگی کو ٹرانسفرز کی اجازت دی تھی،عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے، شہباز شریف نے ایک بھی لائسنس نہیں بیچا،کینڈی لینڈ اور سلک بینک کی بیلنس شیٹ دیکھ پتہ چل جائے گا کہ کس کو معیشت بہتر چلانا آتی ہے عمرا ن خان نے مریم نواز سے متعلق جو الفاظ استعمال کیے اس کی مذمت کرتے ہیں،میرے ساتھ کوئی نہیں ہوگا ، آئی ایم ایف سے سب کچھ لکھوا کے لاؤں گا عمران خان کو اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہے،ان کی کارکردگی پر بیان بازی کروں تو معیشت ہاتھ سے نکل جائے گی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی کوئی فکر نہیں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے میں لگا رہے، عمران خان کی حکومت میں ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا ئی گئیں،عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے شوکت ترین بتائیں کہ سبسڈی کی مد میں پیسے کہاں چھوڑے ہیں؟

فرح خان جہاں بھی ہوگی رانا ثنااللہ اسے واپس لائیں گے:مریم نواز 

فرح خان کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Comments are closed.