عثمان بزدار نے کیا ترقیاتی کاموں کا علان
باغی ٹی وی :عثمان بزدار نے متعدد ترقیاتی کاموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کاروباری اور بزنس سیکٹر کو تجارت کے مواقع دیں گے.
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروبار کی فضاء انتہائی سازگار ہے اور کاروبار دوست حکومت کی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
یہ بات انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں ینگ انٹرپینورز(نوجوان بزنس مینوں) سے ملاقات کے دوران کہی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور صنعت کاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو جلد نمٹایا جاتا ہے جبکہ اسے کسی جگہ بلاوجہ نہیں روکا جاتا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے 10 خصوصی اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے قریب قائداعظم اپیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا جبکہ صوبے میں چار ٹیکنیکل جامعات بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی وسعت دی جائے گی