وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم کام کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع میں "پولیس خدمت مرکز” قائم کر دئیے ہیں جہاں پولیس سے متعلقہ 80 سے90 فیصد سروسز کم ترین وقت میں فراہم کی جا رہی ہیں –
یہ خدمت مراکز پولیس ریفارمز کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہیں اور اب پولیس سٹیشن کے عملے کا زیادہ وقت "کرائم کنٹرول” میں صرف ہوگا -تمام اضلاع میں خدمت مراکز کی موبائل سروس بھی شروع کی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں ان خدمت مراکز کو تحصیل کی سطح تک لے کر جائیں گے –
اس کے علاوہ 85سال بعد MLC-Docket لینے کے لیےپولیس سٹیشن جانےکی شرط ختم کرکے DHQ ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز قائم کیےگئےہیں –
پولیس ریفارمز کے لیے پنجاب حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قانونی اصلاحات پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل سائیڈ کو بھی بہتر بنا رہی ہے، اور IT – Interventions کے ذریعے پنجاب میں ایک شفاف، آسان اور عوام دوست پولیس کلچر متعارف کروایا جا رہا ہے –