لاہور:عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ اب کینسر کے مریضوں‌کا مفت علاج کرے گی ، جس کے لیےبہت جلد رقم فراہم کی جائے گی

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے تقریباً 7ارب روپے فراہم کرے گی۔یہ رقم اگلے پانچ برس کے لئے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فراہم کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کینسر کے مریضوں کے فری علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق دوا ساز ادارے نوارٹس فارما پاکستان کو1ارب 16کروڑ روپے کی واجب الادا رقم بھی جاری کرنے کی منظوری۔یہ رقم ضمنی گرانٹ کے تحت جاری کی جائے گی۔کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے دواساز ادارے کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ۔
کینسر کے مریض کو جس کرب اورتکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اسکا اندازہ مریض اوراسکا خاندان ہی کرسکتا ہے۔

اس اقدام سے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جاسکے گی۔ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت اورمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

Shares: