وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے مختلف اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

0
34

ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے افسران کی تعیناتی پر مبارکباد.

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے افسران کی تعیناتی آپ کا تاریخی اقدام ہے ۔ آپ نے پنجاب کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے – ارکان قومی اسمبلی

وسائل کی کمی ترقی کے لئے ہمارے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی- ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں ارکان اسمبلی کی مشاورت یقینی بنائی جائے گی- صوبے میں ون مین شو کے منفی کلچر کا خاتمہ کیا ہے۔ اب سب کام مشاورت سے ہوتے ہیں۔ ترقی کی روشنی ایک جگہ محدود نہیں ہوگی-
ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات میرے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہیں – پنجاب کے زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا: وزیراعلی عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کر نے والوں میں چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، شوکت علی بھٹی،نواب شیر وسیر، اورحاجی امتیاز شامل تھے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے .

Leave a reply