عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے ایم پی ایز کے خلاف ن لیگ سخت کروائی کرے گی، عظمیٰ بخاری

باغی ٹی وی : مسلم لیگ کی صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے لیگی ایم پی ایزکے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا،

پارٹی کو اعتماد میں لئے بغیر عثمان بزدار سے ملاقات بارے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا،: وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرنے پر لیگی ایم پی ایز نے شوکاز کا جواب دیتے ہوئےآئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جلیل شرقپوری، غیاث الدین، نشاط احمد ڈاھا اظہر عباس، فیصل نیازی، اشرف انصاری نے پہلی ملاقات کے بعد پارٹی سے معافی مانگی تھی،لیگی ایم پی ایز نے کہاتھاکہ اب آئندہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات نہیں کریں گے، ایسے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیاجائےگا جو پارٹی منشور اور قیادت کے احکامات پر عمل نہیں کرتے،

Shares: