سردار عثمان بزدار کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار این سی او سی کی ویڈیولنک میٹنگ کے فوری بعد محلہ امیرآباد میں ڈی ایچ ڈی سی کورونا ویکسینیشن سنٹرپہنچے گئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اورسنٹرپر بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت کی بزرگ خاتون نے سنٹر پر بہترین انتظامات پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو دعائیں دیں۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کے اللہ تعالی آپ کو بزرگ شہریوں کی مزید خدمت کی توفیق دے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر بزرگ شہریوں کا وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کے آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ویکسین لگوانے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور ویکسین لگوانے کے لئے سنٹر میں موجود عملہ پورا تعاون کرتا ہے۔ ہر سطح پر عملہ رہنمائی کرتا ہے اور عزت کے ساتھ ویکسین لگائی جاتی ہے۔
ہمیں ویکسین لگوانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے مثالی اقدامات کئے جس پر آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کے پنجاب میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے -میں ویکسینیشن کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ ویکسینیشن کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کے بعد اب 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ہم سب نے اس قومی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا- خوشی ہے کہ بزرگ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت نے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments are closed.