سیالکوٹ :عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج:قوم کی تذلیل گوارا نہیں ،اطلاعات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصدق ملک کی چیخیں سن رہے ہیں، کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، آو نا الیکشن کیلئے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے بائیس کروڑ عظیم پاکستانیوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، بائیس کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کو امریکہ کے آگے کیا گیا، سیالکوٹ کے بہادر سپوتوں نے جانیں دیں پاکستان کیلئے، یہ بے شرم شخص امریکہ کے آگے لیٹ گیا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اور اسکی بیوی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ثبوت بھی دکھا دیئے، جسکی بیوی کے اکاؤنٹس امریکہ میں ہوں وہ انکے خلاف کیسے بولے گا، میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی کارروائی پر گریز کروں گا، عمران خان کے بارے میں ان کے حواری یہ تاثر دیتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ بزدار وہاں سے مال جمع کرکے یہاں بھیجتا تھا، وہ وقت دور نہیں جب عثمان بزدار اس کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا، عمران خان ذاتی طور پر سب سے بڑا کرپٹ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے عمران خان نے آئین پر ڈاکہ ڈالا ہے، ان سب لوگوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلے گا، ان میں ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اور عمران خان بھی ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا ہے کہ چاہے عمران کے اہل خانہ ہوں انہیں ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، وزیراعظم پاکستان نے سب سے زیادہ بڑی کرپشن کی ہے، جلد یا بادیر عمران خان کا احتساب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پی ٹی آئی میں ان کا لیڈر ہے، پاکستان کو کنگلہ کردیا ہے، دیوالیہ کردیا۔