پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے ساتھی اداکار عثمان مختار سے ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا-
باغی ٹی وی : نامور اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمعروف اداکار عثمان مختار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی میرے ساتھ بھی کسی ڈرامے میں آجاؤ، تاکہ میری بھی شادی ہوجائے۔
. @MukhtarHoonMein bro meray saath bhi kisi dramay mai aa jao taakay meri bhi shaadi ho jaye.
— Osman Khalid Butt 🇵🇸 (@aClockworkObi) July 26, 2020
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں نے یہ مذاق کرنے میں 12 دن سے زائد کا وقت لے لیا ہے۔
Just realized I'm about 12 days late with this joke.
— Osman Khalid Butt 🇵🇸 (@aClockworkObi) July 26, 2020
عثمان خالد بٹ کی عثمان مختار سے کی گئی اس انوکھی فرمائش اس لئے کی کہ عثمان مختار جس ڈرامے میں معاون اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اُن کی شادی ہوجاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان مختار نے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں اداکارہ نیمل خاور کے مدمقابل کام کیا تھا ڈرامہ آن ایئر ہی تھا کہ نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی۔
اب عثمان اور سارہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ثبات‘میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں یہ ڈرامہ ابھی آن ایئر ہی ہے کہ سارہ خان کی بھی فلک شبیر سے شادی ہو گئی ہے-
اس بات پر مداحوں نے اداکار عثمان مختار پر مزاحیہ تبصرے کئے تھے اور میمز بھی بنائیں تھیں مداحوں کی ان مزاحیہ میمز اور تبصروں کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے بھی سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ پیغام شیئر کیا تھا کہ اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تاکہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائیں۔
https://twitter.com/MukhtarHoonMein/status/1283668810306850816?s=20
عثمان خالد بٹ نے بھی اسی لئے عثمان مختار سے ساتھ ڈرامہ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا تاکہ اُن کی بھی جلد شادی ہوجائے۔