عثمان مرزا کی حراست اور پھر اتنی جلدی رہائی نظام انصاف پر سنگین سوال اٹھ گئے

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عثمان مرزا اور اس کے ساتھی اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں‌ کہ ان کی دعاؤں سے وہ رہا ہو چکے ہیں . ان کی ضمانت عدالت نے منظور کر لی ہے. اس ویڈیو میں عثمان مرزا اور اس کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہے ہیں‌ اور ساتھ وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں‌.

عثمان مرزا کی اس قدر جلد ضمانت اور پھر رہائی پر کافی سوالات اٹھ رہے ہیں . کہ ہمارا عدالتی نظام کس قدر متنازعہ ہے جس میں مجرم کو بہت جلد رہائی مل جاتی ہے جبکہ ایک طرف مظلوم کو انصاف حاصل کرنے کے لیے دہائیاں بیت جاتی ہیں‌ اور کئی ایک کو تو نسلوں بعد انصاف ملتا ہے .

ملک کا انصاف کا نظام اس وقت صرف طاقتور کو تحفظ فراہم کرتا ہے . طاقتور اگرچہ ڈنکے کی چوٹ کوئی جرم بھی کر لے تو اس کو کوئی پوچھنے والا اور مواخذہ کرنے والا نہیں‌ ہے . اگر اس کا جرم ظاہر اور عیاں ہو جائے یا وائرل ہو جائے تو پھر جا کر قانون حرکت میں آتا ہے . لوگوں کے پریشر کی وجہ سے علامتی طور پر ایکشن لیا جاتا ہے .اگر چیزیں عیاں اور وائرل نہ ہوں تو پھر علامتی طور پر بھی مواخذہ نہیں‌ ہوتا . بڑے بڑے مجرموں کو پھر جلد چوڑ بھی دیا جاتا ہے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1412768438322450432?s=20
خیال رہے کہ ایک دن پہلے عثمان مرز نامی شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک لڑکی اور لڑکے پر تشدد کر رہے تھے اور ساتھ گندی گالیاں دی جارہی تھیں.

Shares: