اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ ہمارے ملک میں جلدی یا لیٹ شادی ہونے پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے میرا خیال ہے کہ جلدی یا لیٹ جب بھی کسی کو اچھا جیون ساتھی مل جائے وہ شادی کر سکتا ہے، اصل بات ہے اچھا جیون ساتھی ملنے کی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں محبت کو صرف میاں بیوی اور گرل فرینڈ بوائے فرینڈ تک محدود کر کے رکھ دیا ہے حالانکہ محبت تو ہر رشتے کے ساتھ ہو سکتی ہے ، ماں کے ساتھ بہن کے ساتھ بھائیوں کے ساتھ. کیوں ہم نے محبت کے معنی کو ہی محدود کر کے رکھ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہترین دوست کے ساتھ شادی کی ہے.
”اگر انسان کی شادی اسی کے بہترین دوست کے ساتھ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوش نصیبی کی بات ہو نہیں سکتی”. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے بن رہے ہیں خوشی کی بات یہ ہے کہ آج ہر طرح کا موضوع ڈسکس کیا جا رہا ہے ڈراموں کی کہانیوں میں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی شرائط پر کام کرنے والا انسان ہوں جب بھی مجھے کوئی سکرپٹ سمجھ میں آتی ہے فورا کر لیتا ہوں ، میںطبیعت کا سادہ ضرور ہوں لیکن کام کے معاملے میںبہت زیادپ پروفیشنل ہوں.