پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ربیعہ چوہدری کی شارٹ فلم ’بینچ‘ نے نیو یارک امریکہ میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
باغی ٹی وی : اداکار عثمان مختار اداکارہ ربیعہ چوہدری کی شارٹ فلم ’بینچ‘ نے ساؤتھ شارٹ فلم فیسٹیول نیو یارک میں بہترین شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا جس کا اعلان اداکار نے سوشل میڈیا پر کیا-
https://www.instagram.com/p/CCVz9yWpVwq/
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنی شارٹ فلم ’بینچ‘ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے ساتھ اپنی خوشی بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سب فلم ، پوری ٹیم سے وابستہ ہر شخص کی محنت اور لگن کی وجہ سے ہے۔
عثمان مختار نے لکھا کہ یہ ہماری پہلی جیت ہے لہذا میں بہت جذباتی ہوں۔ جہاں تک مجھے یاد ہے کہ میں فلمساز بننا چاہتا ہوں۔ میں نے وی ایچ ایس کیمروں سے شروع کیا اور ابھی یہاں کھڑا ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ ’اس ایوارڈ کو جیتنے سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں جن بھی حالات سے گزرا ہوں اس کا مطلب کچھ ہے وہ بے معنی نہیں تھے-
عثمان مختار نے لکھا کہ اُن تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا، مجھ سے انتظار نہیں ہورہا میں جلد از جلد آپ سب کے ساتھ اپنی فلم شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
آخر میں عثمان مختار نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں ساتھ ہیں تو ایسی بہت سی کامیابیاں مستقبل میں بھی مل سکتی ہیں۔
عثمان مختار نے اپنی فلم کی ساتھی اداکارہ ’ربیعہ چوہدری‘ کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ربیعہ ہماری فلم کی ’دل کی ڈھرکن‘ ہیں۔