عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

0
40

شوبز انڈسٹر ی کے اُبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور آپ کی نیک خواہشات سے میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔
https://twitter.com/MukhtarHoonMein/status/1325362659064242176?s=20
عثمان مختار نے دُعاؤں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں ہدایت کی کہ براہ کرم گھروں میں رہیں، سلامت اور صحت مند رہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ہم بلاضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں گے تو اس سے ناصرف ہمیں فائدہ ہوگا بلکہ ہم اپنے اردگرد موجود دوسرے لوگوں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عثمان مختار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کورونا مین مبتلا ہونے کے متعلق آگاہ کیا تھا اداکار نے انسٹا اسٹوری میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں اداکار نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اور عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

اس کے علاوہ فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں اپنےپیغام میں مداحوں کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بارے میں بتایا تھا ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں کہا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہٰذا گزشتہ ہفتے اُن سے اور علی سے جس کسی نے بھی ملاقات کی وہ خود کو قرنطینہ کرلے۔

ماڈل فروا علی کاظمی نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایک ہفتہ قبل سے عام فلو ہوا تھا۔مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اُن میں 2 ، 3 دن سے درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، ایک دن پہلے سے متلی، ذائقہ ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

فروا کاظمی نے مداحوں کو کہا کہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اُنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا جس کی وجہ سے اُن کے کورونا وائرس ٹیسٹ میں تاخیر ہوئی۔

سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں گلوکار جواد احمد نے بتایا تھا کہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے ہم نے ڈرنا نہیں ہے سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں اداکار امیر گیلانی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارنے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں صحیفہ جبارنے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اوران کے لیے محبت وپھول بھیجیں-

خیال رہے کہ کورونا کی نئی لہر پاکستان میں آ گئی ہے ملک میں بھی ہرگُزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے-

ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

Leave a reply