مزید دیکھیں

مقبول

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام

ناجائز ڈیٹیکشن بلز، ایمانداری کا قتل عام تحریر: ڈاکٹر غلام...

کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

کراچی کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر...

روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار

اداکار عثمان مختار جو کہ سکرین پر بہت ہی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں سکرین پر جتنا سنجیدہ دکھائی دیتا ہوں اتنا ہوں نہیں ،. زاتی زندگی میں ، میں بہت ہی ہنس مکھ ہوں مجھے تو سنجیدہ کرنا ہی بہت مشکل ہے، لیکن مجھے کردار ہی اس قسم کے ملے ہیں کہ جن سے تاثر ابھرتا ہے کہ میں بہت ہی سنجیدہ آدمی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سنجیدہ کردار کر لئے اب میں اس سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتا ہوں . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ضرور ہیں کہ شوبز انڈسٹری میں گروپس بنے ہوئے ہیں لیکن میرا ایسا کوئی تجربہ نہیں ہے، مجھے کام اور عزت دونوں ہی ملتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نےاپنا ایک پروڈکشن ہائوس بنایا ہے اس کے

تحت گلابو بنائی ہے جو کہ ہارر مووی ہے. میں مزید بھی فلمیں پرڈیوس کروں لیکن ڈائریکٹ نہیں کروں گا. انہوں نے کہا کہ ہم کہاں کے سچے تھے میرے کیرئیر کا یادگا ترین پلے ہے. میں اب کوشش کررہا ہوں روٹین سے ہٹ کر کچھ کروں ، مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے فلموں میں کام کروں گا اگر کوئی کہانی سمجھ میں آ گئی لیکن میں اچھا ڈانسر نہیں ہوں.