مزید دیکھیں

مقبول

ہم کہاں کے سچے تھے میں میرے کردار پر میری سوچ سے زیادہ تنقید ہوئی عثمان مختار

معروف اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اداکار نہیں‌بننا چاہتا تھا بلکہ میں ڈائریکشن میں آنا چاہتا تھا. انہوں نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی سٹوری جب میرے پاس آئی میں نے پڑھی تو میں نے محسوس کیا کہ یہ کہانی دو لڑکیوں کے کرداروں کے گرد گھومتی ہیں. عثمان مختار نے کہا کہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ میرے کردار پر تنقید ہوگی ، اس سے بھی کہیں زیادہ تنقید ہوئی . لیکن مجھے وہ تنقید بری نہیں لگی. جب لوگ ہر طرف کہہ رہے تھے کہ ہیرو کا کردار بہت کم ہے تو میں نے اس چیز کو سر پر سوار نہیں کیا تھا.

”میں سمجھتا ہوں کہ بہت عرصہ تک پاکستانی ڈراموں کے مین کردار مردوں کے ہی لکھے جاتے تھے”، آج زرا عورتوں کے لئے لکھے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا آڈیشن سٹیج تھیٹر کے لئے دیا تھا ، اس کے بعد اداکاری کا موقع ملا اور پھر میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. یاد رہے کہ عثمان مختار سنجیدہ کرداروں کے لئے مشہور ہیں، وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. ان کی جوڑی کو ہم کہاں‌کے سچے ہیں میں‌ماہرہ خان کے ساتھ بہت زیادہ سراہا گیا.

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان