پاکستان کے لیجنڈ اور سینئیر اداکار عثمان پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ثمینہ پیرزادہ سے شادی کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میں ان کے اعتماد سے بڑا متاثر تھا۔
باغی ٹی وی :اپنےعثمان پیرزادہ نے جیون ساتھی کے لئے ثمینہ پیر زادہ اس لیئے انتخاب کیونکہ میں ان کے اعتماد سے بہت متاثر تھا اور میں سمجھتا ہوں میں جیسا شخص ہوں میں اپنی اہلیہ کا خود کو برداشت کرنے پر ممنون ہوں-
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں آج بھی خود کو بوڑھا نہیں سمجھتا بلکہ آج بھی میرے اندر بچپن ہے اور میں بالکل اسی طرح خواب دیکھتا ہوں آپ جب اپنے اندر کے بچے کو مار دیں گے تب آپ بوڑھے ہوں گے اور میرے اندر کا بچہ آج بھی زندہ ہے۔
سینئیر اداکار نے کہا کہ مجھے خدا کی ذات نے 12سا ل بعد پہلی اولاد سے نوازا اور وہ لمحے بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میرے دل میں کبھی خیال نہیں آیا کہ اتنے سالوں بعد اولاد ہوئی ہے اور وہ بیٹا یا بیٹی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں، جب باپ اپنی بیوی کی عزت کرے گا تو بچہ اسی ذہن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی اپنی بیوی کی عزت کرے گا۔
واضح رہےکہ عثمان پیرزادہ ایک پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، انہوں نے پنجابی اور اردو فلموں میں بہت کام کیا، انہوں نے 1975 میں اداکارہ ہدایت کارہ و اداکارہ ثمینہ پیر زادہ سے شادی کی ان کی دو بیٹیاں انعم پیرزادہ اور امل پیر زادہ ہیں ۔