مصطفیٰ کمال کی عدالت پیشی، وکیل کی استدعا پر عدالت کا بڑا حکم

0
56

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال عدالت پیش ہو گئے،

باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق ساحل سمندر پر اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سید مصطفی کمال، سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی عدالت میں پیش ہوئے. مصطفیٰ کمال کے وکیل نے کہا کہ ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے ،ہم چاہتے ہیں ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے،

عدالت نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا،عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کرلیے، نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال،دیگر کیخلاف 5500مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے،

 

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

 

واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

Leave a reply