یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، دودھ،سمیت برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا.
یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ، نوڈلز، کیچپ، جام، بچوں کے خشک دودھ،بسکٹ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیاہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے گھی، دودھ سمیت متعددبرانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کیا گیا اور برانڈڈ گھی 397 روپے سے بڑھاکر 468 روپے کا کردیا گیا۔ بچوں کا 800 گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ کیا گیا اور بچوں کے خشک دودھ کے 800 گرام ڈبے کی قیمت 1690 سے بڑھا کر1810 روپے کر دی گئی۔ایک کلو برانڈڈدیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے تک اضافہ کیا گیا اوربرانڈڈ دیسی گھی 1200 سے بڑھ کر 1420 روپے کا ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
200 گرام ملک کریم کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کیا گیا جو کہ 153 روپے سے بڑھ کر 174 روپے کی ہوگئی ۔چار پیک والے نوڈلز کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 227 روپے کر دی گئی جس میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔800 گرام ٹماٹو کیچپ کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کیا گیا جو 288 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کا ہوگیا ۔
عوام کااس حوالے سے ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کاکہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے اب اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ نا قابل برداشت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اس بوجھ سے ہماری جان چھڑائیں.