یوٹیلیٹی سٹورز کو6ارب نہ مل سکے،غریبوں کو دال ،چینی اورآٹا نہ مل سکا

0
34

اسلام آباد :یوٹیلیٹی سٹورز کو6ارب نہ مل سکے،غریبوں کو دال ،چینی اورآٹا نہ مل سکا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت کا منافع بخش ادارہ تباہی کے دہانے پر، شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل بھی نایاب، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیا پہلے ہی نایاب ہو چکی ہیں۔

نیب کارکردگی ،ماضی کی حکومتوں اورموجودہ حکومت کا فرق،کیا کھویا کیا پایا

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لیے چھ ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا لیکن تاحال پیسے نہیں مل سکے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کاکہناہے کہ کارپوریشن کے پاس پیسے نہ ہونے کے باعث کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دی ہے جسکے باعث قلت کا سامنا ہے۔ جبکہ حکومت یوٹیلٹی سٹورز کی بحالی کے لیے سنجیدہ نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق ہر سوال کا جواب دیا جائے: بھارتی سپریم کورٹ

دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورزکے ملازمین کا کہناہے کہ سٹورز پر اشیا موجودنہ ہونے کے باعث گاہکوں نے سٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کارپوریشن کے پیسے ادا کرے تاکہ سٹورزبھی چل سکیں اور ملازمین کا روزگار بھی بحال ہوسکے ، لیکن فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں‌کہا جاسکتا

بھارتی مشرقی ریاستوں میں 2015-2017 کے دوران قریب 28000افراد لاپتہ ہوئے:

Leave a reply